حوثی نواز جنرل یمنی فوج کا ڈپٹی چیف مقرر
یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے اہل تشیع مسلک کے شدت پسند حوثیوں کے حمایت یافتہ فوجی جنرل کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی’’سبا‘‘ کے مطابق صدر عبد ربہ منصور ھادی نے اپنے ایک تازہ حکم نامے میں حوثیوں کے حمایت یافتہ بریگیڈیئر جنرل زکریا یحیٰ محمد الشامی کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد انہیں مسلح افواج کا ڈپٹی چیف مقرر کیا ہے۔
خیال رہے کہ جنرل الشامی حوثیوں نے 18 مارچ 2013ء سے جنوری 2014ء کے دوران ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری رہنے والی قومی کانفرنس میں حوثیوں کے مندوب کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل الشامی کے والد بھی فوج کے اعلٰی عہدے پرفائز رہنے کے ساتھ شورش زدہ صوبے صعدہ کے گورنر بھی رہے ہیں۔ صدر عبد ربہ منصور ھادی کی جانب سے یہ تقرری آرمی چیف کی تقرری کے تین ہفتے بعد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تین ہفتے قبل صدر نے جنرل حسن ناجی ھادی خیران کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ حوثیوں نے ھادی خیران کی تقرری مسترد کر دی تھی۔
-
یمن: القاعدہ جنگجوئوں کے حملے میں 20 حوثی ہلاک
یمن میں سرگرم شدت پسند تنظیم القاعدہ کے ذیلی گروپ انصار الشریعہ کے جنگجوئوں نے ...
بين الاقوامى -
یمن: قبائیلیوں کے حملے میں 86 حوثی ہلاک
یمن کے جنوب مشرقی شہر رداع کے نزدیک مسلح قبائلیوں کے حملے میں 86 حوثی باغی ہلاک ...
بين الاقوامى -
یمن کے سابق صدر اور حوثی رہنماؤں کے لیے سزا
یمن کی سر زمین پر جائز اور قانونی عبوری حکومت کے تحفظ اور حمایت کے لیے کوئی بین ...
سیاست -
امریکا:علی صالح اور دو حوثی لیڈر بلیک لسٹ
امریکی محکمہ خزانہ نے تینوں یمنی شخصیات پر پابندیاں عاید کردیں
بين الاقوامى -
سابق صدر کی جماعت اور حوثی یمنی حکومت سے الگ
صدر منصور ھادی پارٹی عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے
بين الاقوامى -
یمن: حوثی باغیوں کا صدر کو الٹی میٹم
10 دن میں نئی حکومت قائم نہ ہونے پر اقتدار پر قبضے کے دھمکی
بين الاقوامى