''تیل کی قیمتیں گرانے والے پچھتائیں گے''
بحران سے ایران کے ساتھ دوسرے ممالک بھی متاثر ہوں گے:روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرانے کے ذمے دار اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں گے اور قیمتوں میں کمی کے اس بحران سے ایران کے ساتھ دوسرے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔
حسن روحانی نے منگل کو سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں کہا ہے کہ ''جن لوگوں نے دوسرے ممالک کو نیچا دکھانے کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی منصوبہ بندی کی ہے ،انھیں اپنے اس فیصلے پر پچھتانا پڑے گا اور انھیں یہ بات جان لینی چاہیے کہ انھیں ایران سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا''۔
گذشتہ چند ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں پچاس فی صد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے اور یہ چھے سال پہلے والی سطح پر آچکی ہے۔اس وقت تیل کی فی بیرل قیمت پچاس ڈالرز سے بھی نیچے گرچکی ہے۔
درایں اثناء وینزویلا کے صدر نکولس مادورو منگل کو الجزائر پہنچے ہیں اور وہ الجزائری صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مجوزہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔وینزویلا اور الجزائر تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رکن ہیں۔
الجزائر کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی ایس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ''دونوں لیڈر تیل کی قیمتوں کے موجودہ بحران اور اس پر قابو پانے کے طریقوں پر بات چیت کرنے والے ہیں۔ وہ اس ضمن میں اوپیک کے غیر رکن ممالک سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے''۔
صدر مادورو اوپیک کے رکن ممالک کے دورے پر ہیں۔وہ الجزائر کے بعد سعودی عرب اور ایران بھی جائیں گے۔ توقع ہے کہ وہ ان دونوں ممالک کی قیادت سے تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے تیل کی پیداوار میں اضافے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
-
''تیل کی قیمتیں گرانے والے پچھتائیں گے''
بحران سے ایران کے ساتھ دوسرے ممالک بھی متاثر ہوں گے:روحانی
بين الاقوامى -
رفسنجانی تیل کے ایشو پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
ایران کے سیاسی حلقوں میں سعودی عرب اور تہران کے درمیان قربت پیدا کرنے کے حوالے سے ...
مشرق وسطی -
لیبیا: 18 لاکھ بیرل تیل آگ کی نذر ہو گیا
لییبا میں چند روز قبل السدرہ بندرگاہ میں تیل کے پانچ بڑے ڈپوئوں میں لگنے والی آگ ...
بين الاقوامى -
تیل کی قیمتوں میں کمی، شامی امداد میں ایران کو مشکلات
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غٖیر معمولی کمی کے کی وجہ سے تیل کے ذرائع سے حاصل ...
مشرق وسطی -
لیبی انتہا پسند گروپ تیل پر قبضے کے لیے کوشاں!
پارلیمنٹ کا عسکریت پسندوں کی کارروائیوں پر انتباہ
بين الاقوامى -
"اتفاق رائے کے بغیر تیل کی پیداوار میں کمی نہیں ہو گی"
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ان کا ملک ...
بين الاقوامى