یمن: مراکش کا ایف 16 طیارہ پائلٹ سمیت لاپتا
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی سربراہی میں جاری فضائی کارروائیوں کی مہم میں شامل ایک مراکشی ایف 16 طیارہ لاپتا ہوگیا ہے.
مراکش کی سرکاری نیوز ایجنسی ایم اے پی کے مطابق مراکشی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ جہاز گزشتہ شام 6 بجے سے لاپتا ہے.
لاپتا جہاز کے ساتھ موجود دوسرے جہاز کے پائلٹ نے ایف 16 کے پائلٹ کو جہاز سے باہر نکلتے نہیں دیکھا.
مراکش 26 مارچ کو آپریشن فیصلہ کن طوفان کے آغاز سے ہی حوثی مخالف سعودی اتحاد میں شامل رہا ہے. مراکش کے چھ ایف 16 جہاز متحدہ عرب امارات میں تعینات ہیں تاکہ وہ یمن میں کارروائیاں کرسکیں.
مراکشی فوج کے بیان کے مطابق لاپتا جہاز کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.
-
مآرب: صدرھادی کے وفاداروں کے ساتھ جھڑپ میں 13 حوثی ہلاک
یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود متحارب فریقین میں لڑائی بدستورجاری ہے۔ ملک کے ...
بين الاقوامى -
علاقائی سازش ناکام بنانے کے لیے جنگ شروع کی:شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یمن میں ایک فرقہ پرست ...
بين الاقوامى -
حوثی باغی یمن میں پانچ روزہ جنگ بندی پر آمادہ
حوثیوں نے سعودی تجویز قبول کر لی، کارروائی کی صورت میں جوابی حملوں کی دھمکی
بين الاقوامى -
ملائشین فورسز سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شامل
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیں گی
بين الاقوامى -
سابق یمنی صدر کے گھر پر اتحادی طیاروں کی بمباری
شہر میں زوردار دھماکے، دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے
بين الاقوامى -
"عبداللہ صالح نے ایٹمی میزائل صنعاء میں چھپا رکھے ہیں"
یمنی ذرائع نے معزول صدر فیلڈ مارشل ریٹائرڈ علی عبداللہ صالح کے پاس انتہائی جدید ...
ایڈیٹر کی پسند