ایران: ملک کے خلاف سازش کے الزام میں صحافیوں کو سزائیں
ایران کی ایک عدالت نے پچھلے سال نومبر میں حراست میں لیے گئے متعدد صحافیوں کو ملک و قوم کے خلاف سازش کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پانچ اور دس سال تک قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے 21 روز کے اندر درخواست دی جاسکتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سزا پانے والے صحافی ایران میں اصلاح پسندوں کے مقرب ابلاغٰی اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ انہیں پچھلے سال نومبر میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملک کے خلاف سازش کے الزام میں داؤد اسدی کو 10 سال، احسان مزندرانی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ احسان سفرائی اور عفرین شیتساز کو پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنہ 2010ء میں اسی نوعیت کے مقدمات کے تحت تین سال قید کی سزا کاٹ کر رہا ہونے والے صحافی عیسیٰ سھر خیز لاپتا ہیں اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ سحر خیز پر مرشد اعلیٰ اور ایرانی رجیم کو برا بھلا کہنے کی پاداش میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ایران میں صحافیوں کو سزائیں امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے تین ماہ بعد سامنےآئی ہے۔ تین ماہ قبل ایران نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان کو 18 ماہ تک حراست میں رکھنے کےبعد رہا کردیا تھا۔
-
ایران نے کرکوک میں حزب اللہ کے 1000 جنگجو متعین کردیئے
ایران کی کردستان کے راستے شام میں دراندازی کی کوشش
بين الاقوامى -
نائن الیون حملوں میں ہرجانہ، ایران کا امریکا سے احتجاج
امریکا کی ایک عدالت کی جانب سے گیارہ ستمبر سنہ 2001ء کو نیویارک میں ہونے والے دہشت ...
بين الاقوامى -
علیل والدہ کی عیادت کے لیے ایران لوٹنے والی خاتون کو 6 سال قید
ایران میں ایک عدالت نے ایک ایرانی نژاد فرانسیسی شہری خاتون کو ملک لوٹنے پر چھے سال ...
ایڈیٹر کی پسند -
امریکا کا ایران سے 32 ٹن بھاری پانی خریدنے کا فیصلہ
ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو 32 ٹن بھاری پانی (ڈیوٹیریم آکسائڈ) فروخت کرنے ...
بين الاقوامى -
جوہری سمجھوتے کے بعد دھمکیوں کی سیاست نہیں چلے گی: ایران
پاسداران انقلاب اور حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
بين الاقوامى -
ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کا انکشاف
روس کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گذشتہ منگل کو خفیہ طور پر جوہری ...
بين الاقوامى