"اورلینڈو حملہ آور" بطور سینیما اداکار
تقریباً 6 سال قبل 2010 ء میں امریکا کی تاریخ میں تیل کا سب سے بڑا بحران پیش آیا تھا۔ 2010ء میں اس سنگین آفت کے بارے میں ایک فلم تیار کی گئی تھی جس میں اتوار کے روز اورلینڈو کے نائٹ کلب میں اجتماعی قتل کے مرتکب عمر متین نے بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔ 90 منٹ کے دورانیے پر مشتمل فلم میں افغان نژاد عمر نے رات کے پہرے دار کا کردار ادا کیا تھا جو محض 53 سیکنڈ پر مشتمل تھا۔ درحقیقت عمر متین 2007 سےG4S نامی سیکورٹی کمپنی میں پہرے دار کی ملازمت کر رہا تھا۔
دستاویزی نوعیت کی فلمThe Big Fix کی ہدایت کاری کے فرائض دو شخصیات "جوش" اور "ریبیکا ٹکل" نے ادا کیے۔ اورلینڈو کے واقعے کے متعلق امریکی چینلCBS News کی رپورٹ کے مطابق فلم میں رات کے پہرے دار کا کردار ادا کرنے والے عمر متین کے مکالمہ 35 ویں منٹ کے بعد ہے جس میں آفت سے متاثرہ تیل کی تنصیب کا دورہ کرنے والی ایک خاتون صحافی کے ساتھ گفتگو کر رہا ہے۔ یہ پہلی وڈیو ہے جس میں عمر متین کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
جوش اور ریبیکا ٹکل نے فلم کی تیاری کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر ماہرین اور آفت زدہ علاقے کی آبادی سے ملاقات کی اور اس حادثے کے ان کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس بحران کا آغاز ایک دھماکے سے ہوا جس میں 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے نتیجے میں برطانوی کمپنی "برٹش پیٹرولیئم" کا تیل نکالنے والا ایک آئل پلیٹ فارم ڈوب گیا۔ تقریبا 1500 میٹر کی گہرائی میں ایک کنوئیں سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا جس کی روزانہ کی اوسط تقریبا 35 ہزار بیرل تھی۔
براعظم شمالی امریکا کی تاریخ میں اس کو ماحولیات اور تیل سے متعلق سب سے بڑی اور بد ترین آفت قرار دیا گیا ہے۔
-
فلوریڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ ،50 افراد ہلاک ،53 زخمی
حملہ آور کی عمر ایس متین کے نام سے شناخت ،داعش کے ملوّث ہونے کا شُبہ
بين الاقوامى -
"اورلینڈو حملہ آور" کی فلسطینی بیوی کو ممکنہ گرفتاری کا سامنا
امریکا کے شہر "اورلینڈو" میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں 50 افراد کو ...
بين الاقوامى -
اورلینڈو میں حملے کے بعد "فیس بک" نے کیا کام کیا ؟
سوشل میڈیا کی دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اتوار کے روز امریکا میں پہلی ...
بين الاقوامى