بحرین: خامنہ ای کے ایجنٹ کی 10 ملین ڈالر کی رقم ضبط کرنے کا حکم
خلیجی ریاست بحرین کے پراسیکیوٹر جنرل نے غیرقانونی طور پر رقوم کے حصول میں ملوث شخصیات کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس نوعیت کے کئی کیسوں کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مطابق منامہ پبلک پراسیکیوٹر نے مبینہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کے ایک ایجنٹ جس کی شناخت عیسیٰ قاسم کے نام سے کی گئی ہے، کے بنک اکاؤنٹ میں موجود 10 ملین ڈالر کی رقم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ پراسیکیوٹر کو بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رقوم ایران کے ’مستقبل‘ نامی بنک کی جانب سے خفیہ طور پر عیسیٰ قاسم کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔
بحرینی پراسیکیوٹر جنرل محمد المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پراسیکیوشن حکام نے غیرقانونی ذرائع سے ٖفنڈز حاصل کرنے والی تنظیموں اور افراد کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جاری تحقیقات میں الرسالہ الاسلامیہ اور اسلامی بیداری نامی دو این جی اوز کے غیرقانونی فنڈز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ مکتبہ دارالقین کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ الرسالہ الاسلامیہ سے وابستہ ایک ملزم فرار کے بعد ایران جاچکا ہے جب کہ الرسالہ اور اسلامی بیداری کی دیگر انتظامیہ کے خلاف خلاف قانون ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے، رقوم کے لین دین کی تفصیلات خفیہ رکھنے اور فنڈز کو ملک دشمن عناصر تک پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
-
بحرین : اپوزیشن کی بڑی جماعت الوفاق معطل ،اثاثے منجمد
بحرین کی حکومت نے حزب اختلاف کی جماعت الوفاق کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیاں معطل ...
بين الاقوامى -
بحرین: نیشنل گارڈز کے 3 ارکان کی شہریت منسوخ
بحرین میں جاری ایک سرکاری فیصلے میں نیشنل گارڈز کے 3 اہل کاروں کی شہریت منسوخ کرنے ...
بين الاقوامى -
بحرین: دہشت گردی میں ملوث عناصرکی ایران فرار کی سازش
فرار ہونے والے 11 دہشت اور ان کے پانچ معاونین گرفتار، چھ کی تلاش جاری
مشرق وسطی