عمرمتین اور پولیس مُکالمے کی تفصیلات جلد منظرعام پر لانے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کی خاتون وزیر انصاف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو شہر میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں قتل عام کے مرتکب دہشت گرد عمر متین اور امریکی پولیس کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک مکالمے کی تفصیلات جلد منظرعام پر لائی جائیں گی۔

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک’ سی این این‘ سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر انصاف لوریٹا لینچ نے کہا کہ اورلینڈو میں قتل عام بدترین دہشت گردی اور نفرت کا مظہر واقعہ تھا لیکن اس حوالے سے جتنے بھی الزامات عاید کیے جا رہے ہیں ان کی تمام تر تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

مسز لینچ کا کہنا تھا کہ وہ کل منگل کو اورلینڈو پہنچ رہی ہیں جہاں وہ تفتیش کاروں سے ملاقات کے بعد قاتل عمر متین اور پولیس کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کو بھی منظرعام پر لانے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اورلینڈو قتل عام کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کریں گے۔ ہم جنس پرستوں کے قاتل عمر متین اور پولیس کے درمیان ہونے والی بات چیت اور تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو شہر میں ایک افغان نژاد عمر صدیق متین نامی نوجوان نے ہم جنس پرستوں کے کلب میں گھس کر 50 ہم جنس پرستوں کو ہلاک اور 53 کو زخمی کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size