یمن میں سرکاری فوج کے ہاتھوں حوثی قیادت کا بڑے پیمانے پر صفایا
'العربیہ' ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی سرکاری فوج اور باغی ملیشیاؤں کے درمیان تعز گورنری کے علاقے ذباب میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حوثی رہنما عبدالکریم نجم الدین ہلاک ہو گیا۔
ادھر الجوف گورنری کی المتون ڈائریکٹری میں اتحادی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں حوثی باغیوں کے ایک فیلڈ کمانڈر ماجد یحیی المدانی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
صعدہ گورنری کے مشرقی محاذ البقع میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمتی گروپوں سے جھڑپوں میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
یمن کے فورتھ ڈویژن کے کمانڈر کے مطابق سرکاری فوج نے تعز کے جنوبی مغربی العمری کیمپ کو آزاد کرا لیا اور اب شمال کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیش قدمی کرنے والی سرکاری فوج کو عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کا کور حاصل ہے۔
آَئینی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغیوں کو پے در پے شکست کا سامنا ہے۔ فورتھ ڈویژن کے کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا فوجی آپریشن مغربی ساحل کو انقلابی ملیشیا سے مکمل آزاد کرانے تک جاری رہے گا۔
-
یمن : باغی ملیشیاؤں کے 16 جنگجو ہلاک ، تعز میں نئے علاقے آزاد
یمن کے صوبے تعز میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے مقبنہ اور جبلِ حبشی کے ...
مشرق وسطی -
’العربیہ‘ کی یمن سرحد پر پیشگی فوجی کارروائی کی مانیٹرنگ
سعودی فوسز کے حملوں میں 12 حوثی باغی ہلاک
بين الاقوامى -
یمن : شبوہ میں فوج کی پیش قدمی ، باغیوں کی شہریوں پر گولہ باری
یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے ...
مشرق وسطی -
یمن : جھڑپوں میں 16 فوجی ، القاعدہ کے 11 جنگجو ہلاک
یمن کے جنوبی علاقوں میں القاعدہ کے جنگجوؤں اور حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں میں سولہ ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثی ملیشیائیں بچوں کی بھرتی میں ملوث
یمن میں حوثی ملیشیاؤں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں صنعاء کے مغرب میں واقع صوبے المحویت ...
مشرق وسطی -
یمن : تعز کے شمال مغرب میں باغیوں کی نئی ہزیمت
یمن میں جمعے کی صبح حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کو تعز صوبے کے شمال مغرب میں ...
مشرق وسطی