یمنی باغیوں کے سعودی عرب میں اقوام متحدہ کے دفتر پر راکٹ حملے
یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ظہران میں قائم اقوام متحدہ کے مقامی دفتر پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دفتر کی عمارت کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ظہران میں اقوام متحدہ کی عمارت ’ڈی سی سی‘ پر متعدد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں عمارت کی دیواریں اور شیشے ٹوٹ گئے۔
راکٹ حملوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے دفتر کا استقبالیہ روم، فرنیچر اور دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔
درایں اثناء یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ظہران میں ’یو این‘ کی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کیہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک امر ہے کہ ایک طرف ہم یمن میں لڑائی روکنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور دوسری طرف یمنی باغی سرحد پار سے سعودی عرب کے اندر عالمی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ولد الشیخ احمد نےبتایا کہ یمن سے راکٹ حملے رات کے وقت کیے گئے تاہم اقوام متحدہ کے دفتر میں موجود عملہ اس وقت جاگ رہا تھا۔
-
یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
حوثی باغیوں کے میزائل اڈے پرعرب اتحادی فوج کی بمباری
بين الاقوامى -
سعودی فورسز نے یمن کی سرحد پر باغیوں کی فوجی گاڑی تباہ کردی
سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر قطاع الحرث کے مقام پر یمنی ...
بين الاقوامى -
یمن : سعودی اتحاد کے حملے میں حوثیوں کی اسلحے کی دو کشتیاں تباہ
سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سالف کی بندر گاہ پر حوثی ملیشیا کی ...
بين الاقوامى