بچے کی حجامت میں تاخیر پرماں نے حجاموں پر پستول تان لیا

خاتون اور سیلون ملازمین کے درمیان تکرار پر پولیس طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا میں اپنے سات سالہ بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر برہم ماں نے حجاموں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان پر پستول تان لیا۔

یہ حیران کن واقعہ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ ڈیلی میل کی ویب سائیٹ پر پوسٹ سی سی ٹی کیمرے سے لی گئی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کو سیلون میں کام کرنے والے ملازمین پر پستول تانے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ امریکی ریاست اوھایو کے کیلیفلینڈ میں پیش آیا۔ ماں کا کہنا ہے کہ وہ دیر تک ایک سیلون میں بیٹے کے بال کٹوانے کا انتظار کرتی رہی جہاں چھ ڈالر میں سات سالہ بچے کی حجامت بنوائی جانا تھی۔

واقعے کے جاری کردہ فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر سخت برہم ہوئی اور اس نے اپنے پرس پستول نکال کر ملازمین پر تان لیا۔ ڈیلی میل کے مطابق جب خاتون نے بیٹے کی حجامت میں تاخیر پرغم وغصے کا اظہار کیا تو ایک ملازم نے انہیں پرسکون رکھنے کی کوشش کی تو وہ اور بھی برہم ہوگئیں اور اس پر پستول تان لیا۔

پولیس اور سیلون کے ملازمین میں تکرار پر پولیس طلب کی گئی۔ پولیس نے بھی خاتون سے پستول واپس رکھوانے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔

سیلون کی ایک خاتون ملازمہ نے مارلین میڈینا نے بتایا کہ پستول نکالے جانے پر سب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ ہمیں خطرہ تھا کہ غصے میں برہم خاتون گولی ہی نہ چلا دے۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر خاتون نے پستول واپس رکھ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں