’خامنہ ای کی وفات ایران میں نئے انقلاب کا باعث بن سکتی ہے‘
‘سپریم لیڈر کا جانشین ان کا نظریاتی ہم خیال ہو گا‘
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی پیرانہ سالی اور خرابی صحت کے تناظر ان کی ممکنہ رحلت اور نئے سپریم لیڈر کے بارے میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
مبصرین کا خیال ہے کہ خامنہ ای کی وفات ایران میں تبدیلی کا نقطہ آغاز ثابت ہو سکتی ہے، تاہم بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ کا جانشین نظریاتی طور پران کا ہم خیال ہی ہو سکتا ہے۔
’فارن افیئرز‘ میگزین کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای انتقال اقتدار کسی ایسے شخص کے ہاتھ میں دینے پر مصر ہیں جو عقاید اور نظریات کے اعتبار سے ان کا انتہائی مقرب سمجھا جاتا ہو۔
رپورٹ کے مطابق ایران کا موجودہ سیاسی، سیکیورٹی، اقتصادی اور عسکری ڈھانچہ ایرانی رجیم کی گہری وفاداری پر قائم ہے۔ اگرچہ بہ ظاہر ایرانی رجیم اپنے ماتحت اداروں پر مکمل گرفت کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس میں کئی ایک مغالطے بھی موجود ہیں کیونکہ اندر سے یہ نظام کافی حد تک کھوکھلا ہو چکا ہے۔
ایران میں اس وقت دو متوازی سیاسی افکار چل رہے ہیں۔ ایک طرف آیت اللہ خامنہ اور ان کے مقربین ہیں جو ریاست کے کلیدی اداروں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ دوسری طرف اصلاح پسندوں کی طرف سے نمائندگی کرنے والے اعتدال پسند صدر حسن روحانی ہیں۔ اگرچہ وہ نظام میں تبدیلی کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئے اور انہیں تبدیلی کے لیے سنہری موقع بھی ملا، تاہم وہ اس موقع سے خامنہ ای کی رخصتی ہی کی صورت میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جہاں تک پاسداران انقلاب کا تعلق ہے تو وہ سپریم لیڈر اور صدر کے بعد ملک کا طاقت ور اور مضبوط ادارہ ہے مگر اس کا ابلاغی ونگ مستقبل میں اس ادارے کے کسی سیاسی کردار کے حوالے سے اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔
ماہرین یہ پیشن گوئی بھی کر رہے ہیں کہ سپریم لیڈر کی وفات کے بعد ایران کے ریاستی ادارے اختیارات کے معاملے میں آپس میں متصادم بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے سپریم لیڈر کی وفات کے بعد ایران کا سیاسی نقشہ بدل سکتا ہے۔
-
’خامنہ ای کی وفات ایران میں نئے انقلاب کا باعث بن سکتی ہے‘
‘سپریم لیڈر کا جانشین ان کا نظریاتی ہم خیال ہو گا‘
بين الاقوامى -
تعلیم سے متعلق "یونیسکو 2030" ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں : خامنہ ای
ایرانی سپریم رہ نما علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی تنظیم ...
مشرق وسطی -
’ایرانی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والوں کو کچل دیں گے‘
پیش آئند صدارتی انتخابات میں پرتشدد مظاہروں کا خدشہ ہے: خامنہ ای
بين الاقوامى -
حسن روحانی کی حمایت، خامنہ ای کے پرنسپل سیکرٹری مستعفی
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سابق پرنسپل سیکرٹری علی اکبر ناطق نوری ...
بين الاقوامى -
خامنہ ای تہران میں دہشت گردانہ حملوں پر کیوں خوش ہیں؟
تہران میں دہشت گردی حکومت کے مفاد میں ہے:اپوزیشن
بين الاقوامى -
خامنہ ای نے روحانی کو ایرانی معاشرے کی "تقسیم" سے خبردار کر دیا
ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای نے ضمنی طور پر صدر حسن روحانی کو ایرانی معاشرے کے ...
مشرق وسطی