سعودی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کا سخت محاسبہ کریں گے: شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے استحکام اور شہریوں کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مکمل تن دہی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مملکت کی سلامتی اور استحکام کو خطرات سے دوچار کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار شاہ سلمان نے گزشتہ دنوں القطیف کی المسورہ کالونی میں شہید ہونے والے دو سعودی فوجیوں کے والدین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعودی فوجی عادل بن فالح العتیبی اور عبداللہ بن تریکی الترکی کو نامعلوم مسلح افراد نے معمول کی گشت ڈیوٹی کے دوران راکٹ حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجسنی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے شہید فوجیوں کے والدین سے ٹیلی فون پر تعزیت کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ مملکت کے سیکیورٹی ادارے شہریوں اور ملک کی سلامتی پر حملہ آور کسی بھی فرد کو نہیں چھوڑیں گے اور سعودی عرب کے استحکام کو گزند پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔
شہداء کے اہل خانہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی جانب سے پرسہ تمام سوگواران کے لئے بہت بڑی ڈھارس ثابت ہوا ہے۔
-
القطیف میں دہشت گردوں کے حملے میں سعودی سکیورٹی اہلکار شہید
سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے علاقے عوامیہ میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی ...
بين الاقوامى -
سعودی فورسز نے القطیف میں شہریوں کو دہشت گردی کے حملے میں کیسے بچایا؟
سعودی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر القطیف گورنری کے ...
بين الاقوامى -
سعودی فورسز کی القطیف میں انتہاپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی
سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف کے شمالی علاقے عوامیہ میں سکیورٹی فورسز نے مایک ...
بين الاقوامى