پرتگال اور اسپین میں آتش زدگی سے 39 افراد ہلاک
پرتگال اور اسپین میں جنگلات اور زرعی اراضی میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں کم سے کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پرتگال میں خشک سالی کے بعد جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک ہاٹھی جس کے نتیجے میں 36 افراد زندہ جل گئے جب کہ اسپین کے شمال مشرقی علاقوں میں لگنے والی آگ سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پرتگال میں 50 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ اسپین میں بھی کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ادارے متحرک ہیں۔
پرتگالی حکومت نے شمال کی طرف سے بہتے دریائے تاجوس کے اطراف میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے آگ بجھانے میں مدد طلب کی ہے۔
پرتگالی اپوزیشن نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت آگ بجھانے میں کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال جون میں جنگلات میں آتش زدگی کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
-
کیلیفورنیا کی آگ بپھر گئی ، ہزاروں افراد کا انخلاء
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہفتے کے روز حکام نے ہزاروں افراد کو اُن کے گھروں سے ...
بين الاقوامى -
جدہ کی تین تاریخی عمارتوں میں خوفناک آتش زدگی
ریسکیو ٹیموں فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا
بين الاقوامى -
دبئی رہائشی پلازے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
دبئی میں المیرینا کے مقام پر واقع ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنےوالی آگ پر قابو پا ...
مشرق وسطی