سعودی عرب کے عراق سے تاریخی اور خونی تعلقات استوار ہیں: شاہ سلمان
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے عراق کے ساتھ نہ صرف جغرافیائی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات استوار ہیں بلکہ یہ برادرانہ اور خونی رشتوں پر مبنی تعلقات ہیں۔
شاہ سلمان نے اتوار کو سعودی عراق رابطہ کونسل سے متعلق معاہدے پر دست خطوں کی تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں اس رابطہ کونسل کے اجلاسوں کا شدت سے منتظر ہوں ،ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی‘‘۔
انھوں نے کہا کہ ’’ ہم عراق میں اپنے بھائیوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر مبارک باد دیتے ہیں۔ نیز ہم عراق کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں‘‘۔
اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سعودی،عراق رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی کابینہ نے اگست میں اس کونسل کے قیام کی منظوری دی تھی۔اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی ، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔اس سے عراق کی معیشت کی بحالی کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
شاہ سلمان نے گذشتہ سال کے دوران میں متعدد مرتبہ عراق ، اس کی سلامتی اور استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا تھا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گذرگاہ کو کھولنے کی ضرورت پر بھی زوردیا تھا۔دونوں ملکوں میں گذشتہ ہفتے ستائیس سال کے بعد فضائی روابط بحال ہوگئے ہیں اور سعودی دارالحکومت الریاض سے فضائی کمپنی فلائی ناس کی پہلی تجارتی پرواز بغداد پہنچی تھی۔
-
سعودی عرب اور عراق میں تین عشروں بعد فضائی سروس بحال
27 سال بعد سعودی ہوائی جہاز کی عراق کی سرزمین پر لینڈنگ
مشرق وسطی -
الریاض :سعودی عرب اور عراق کے آرمی سربراہان میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت
عراق کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنمی کی قیادت میں فوج کے ...
بين الاقوامى -
عراق کی شاہراہوں پر سعودی عرب مخالف ایرانی مہم
بغداد سرکار ایران نواز عناصر کے ہاتھوں یرغمال
بين الاقوامى