تیونس: طالبہ کی ماں اور استاد کے درمیان خونی تصادم
تیونس میں ایک اسکول کے معلم اور طالبہ کی ماں کی ماں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور خونی تصادم کے واقعے نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تیونس کی وسطی گورنری سوسہ میں ایک اسکول میں پیش آیا جب اسکول ٹیچر نے اپنی ایک طالبہ کی ماں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو خون آلود چہرے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دونوں کےدرمیان تکرار بھی جاری ہے۔ خاتون اور اسکول کےاستاد کے درمیان یہ تصادم طلباءکے سرپرست حضرات کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پیدا ہوا۔
بچی کی ماں نے قلعہ الصغریٰ کے ایک پرائمریی اسکول کے استاد پر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے برا بھلا کہنے کا الزام عاید کیا۔ اس نے بتایا کہ اسکول کے استاد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کا چہرہ خون سے تر ہوگیا۔ ماں کا کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر نے پہلے اس کی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس نے جب معلم سے بچی پر تشدد کے بارے میں پوچھا تو اس نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاہم اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ اس نے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا بلکہ بچی کے اہل خانہ نے اسے مارا پیٹا۔ واقعے کی فوٹیج بنائی تاکہ مجھے بدنام کیا جاسکے۔
سوسہ میں محکمہ تعلیم کےایک عہدیدار نجیب الزبیدی کا کہنا ہے کہ بچی کی وجہ سے خاتون اور استاد کے درمیان لڑائی کا اصل محرک خاتون خود ہے۔ اس نے مدرس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کےباعث وہ زمین پر گر پڑا۔ اسے ماں بیٹی دونوں نے بری طرح مارا پیٹا جب کہ اس کی ایک ہمیشرہ نے موبائل کیمرے میں اس کی فوٹیج بنائی اور یہ دعویٰ کردیا کہ میں نے خاتون پر تشدد کیا ہے۔
واقعے کے بعد ہفتے کے روز سوسہ گورنری کے بعض اسکول بند رہے۔ مقامی شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد اور بچی کی والدہ پر تشدد دونوں ناقابل قبول ہیں اور کسی فریق کو ایسے واقعے کی فوٹیج بنا کر اس کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
-
تیونس کا وہ شہر جہاں لوگ "زمین کے اندر" سکونت پذیر ہیں
تیونس کے شہر مطماطہ کے زیادہ تر باسی اب بھی اپنے زیر زمین گھروں میں رہائش پذیر ...
ایڈیٹر کی پسند -
تیونس : قطری افسر کے اعتماد شکنی میں ملوث ہونے کا انکشاف
تیونس میں ایک بار پھر دوحہ کے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے حوالے ...
بين الاقوامى -
تیونس : رقص کرنے والے باقلا فروش کا چرچا
تیونس میں ان دنوں سڑک پر فُول (باقلا جو عربوں میں بہت مقبول ہے) فروخت کرنے والے ...
بين الاقوامى