ایران کا فوجی طیارہ اصفہان میں گر کرتباہ، پائلٹ محفوظ
ایران کا ایک فوجی طیارہ ہفتے کے روز وسطی شہر اصفہان میں ایک صحرائی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کا ’ایف 7‘ لڑاکا طیارہ صحراء حسن آباد کے علاقے جرقویہ میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں خرابی کے بعد اس میں موجود دونوں ہوابازوں نے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے تباہ ہونے والے طیارے کاملبہ تلاش کرلیا گیا تھا۔
جرقویہ کے قائم مقام گورنر نےایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہیں اور انہیں اصفہان کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی اصفہان میں فوجی طیارہ تباہ ہونے اور حادثے میں دونوں ہوابازوں کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں دوران پرواز پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکامی پرہوابازوں کو کود کر اپنی جان بچانا پڑی۔
خیال رہے کہ ایران میں مسافر اور فوجی طیاروں کے حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ فروری میں ایران کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز اصفہان میں گر کر تناہ ہوگیا تھا جس میں عملے کے6 افراد اور 60 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
قبل ازیں دسمبر 2016ء میں جنوب مشرقی صوبہ بلوچستان میں جایرو بلن طرز کا ایک جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا تھا جسکے نتیجے میں اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
ایران کئی سال سے مسلسل عالمی پابندیوں کا سامنا کررہا ہے جس کے نتیجے میں تہران فضائی سروس کی جدید عالمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایران کے ہاں پرانے یا دیسی ساختہ جہاز عالمی معیار کے نہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں ہوائی جہازوں کے حادثات کی ایک وجہ ان جہازوں کا غیر معیاری اور پرانا ہونا بھی ہے۔
ایران کے فضائی سیکیورٹی نیٹ ورک کے مطابق ایرانی تاریخ میں طیاروں کے 1530 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں سے 40 حادثات سنہ 1979ء کے بعد انقلاب کے بعد ہوئے۔
-
جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایران کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا سمجھوتا منسوخ کر دیا
جنوبی کوریا کی کمپنی "ڈائلیم انڈسٹریل" نے جمعے کے روز ایک اعلان میں ...
مشرق وسطی -
پابندیوں سے قبل ایران کی جانب سے تیل کی فروخت میں تیزی اور مفت شِپمنٹ
آئل ریفائننگ کی صنعت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندوستانی کمپنی "بھارت ...
بين الاقوامى -
ایران : ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد تہران ، اصفہان ہائی وے بند
ایران کے بہت سے شہروں میں ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال ...
بين الاقوامى