امریکا نے کاروں پر نیا ٹیکس لگایا تو بھرپور جواب دیں گے:یورپی یونین
یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگرصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کی مصنوعات بالخصوص کاروں پر نیا ٹیرف عاید کیا تو یونین اس کا بھرپور جواب دے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمشنر جون کلوڈ یونکر نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ جولائی میں برسلز اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاملات کو معمول کے مطابق رکھنے کے اعلان کے بعد لگتا ہے کہ امریکی حکومت یورپی ممالک کی کاروں پر نیا ٹیکس لگانے کا سوچ رہےہیں۔
جرمن ریڈیو’زڈ ڈی ایف‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی کمپنیوں کی کاروں پر نیا ٹیکس عاید کیا تو ہم اس کا جواب دیں گے۔
قبل ازیں جمعرات کو یورپی یونین کی ہائی کمشنر برائے تجارت سیسلیا ملسٹروم نے کہا تھا کہ یورپی یونین امریکا سے کاروں کی درآمد پر عاید ٹیکس منسوخ کرنے کےلیے تیار ہے۔
برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ہماری کاروں پر ٹیکس صفر کردے تو ہم بھی ایسا کرنے کے لیے تیاری ہیں۔
تاہم دوسری جانب سے امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے کاروں پر ٹیکس ختم کرنے کی پیشکش کو ناکافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے صارفین مقامی کاریں ہی خریدتےہیں۔ وہ ہماری کاریں نہیں خرید رہے۔
-
ایران کے لیے یورپی یونین کی امداد ایک "غلط پیغام" ہے: واشنگٹن
ایک امریکی سینئر اہل کار کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے لیے 2 کروڑ ...
بين الاقوامى -
یورپی یونین ایران سے ڈیل زندہ رکھنے کے لیے امریکا سے آزاد مالیاتی نظام اپنائے : جرمنی
جرمن وزیر خارجہ حائکو ماس نے کہا ہے کہ اگر یورپ ایران سے جوہری سمجھوتے ...
بين الاقوامى -
صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے گوگل پر ریکارڈ بھاری جرمانے کی مذمت کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی بڑ ی ٹیکنالوجی فرم گوگل پر یورپی ...
بين الاقوامى