.

شہزادہ محمد اور عمران خان کی پاکستان، سعودی عرب تاریخی برادرانہ تعلقات پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔

انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی ہے۔دونوں رہ نماؤں کی اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔