ترکی میں 74 افراد کو عمر قید کی سزا ، مغربی ممالک کو تشویش
ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناضول کے مطابق عدالت نے بدھ کے روز 74 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جن میں فوجی اہل کار بھی شامل ہیں۔ یہ افراد 25 جولائی 2016ء کی رات انقلاب کی کوشش اور 240 سے زیادہ نہتے شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ ترک فوجیوں کے ایک گروپ کی جانب سے صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
اناضول کا کہنا ہے کہ عدالت نے مذکورہ 74 افراد کو "آئینی نظام کو معطل کرنے کی کوشش "کے الزام میں سزا سنائی ہے۔
عمر قید کی سزا پانے والے یہ افراد مشروط معافی یا عام معافی کے مستحق بھی نہیں ہوں گے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور ترکی کے حلیف مغربی ممالک نے تطہیر کے عمل کے حجم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایردوآن نے انقلاب کی کوشش کو اپوزیشن پر جھاڑو پھیر دینے کا ذریعہ بنا لیا۔
دوسری جانب ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے درپیش خطرے کے سبب یہ تمام اقدامات ضروری ہیں۔