"العربیہ"کی خبرکی تردید کے بعد سوڈانی سیکرٹری خارجہ برطرف
سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کےچیئرمین عبدالفتاح البرھان نے جمعرات کے روزسیکرٹری خارجہ بدرالدی عبداللہ محمد احمد کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔ ان کی سبکدوشی کی وجہ العربیہ چینل پر نشرہونے والی ایک خبر کی تردید بنی ہےجس میں انہوں قطری وفد کے بارے میں بیان دیتے ہوئے عسکری کونسل کے موقف سے ہٹ کربات کی تھی۔
سوڈان کی عسکری کونسل کےترجمان لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین کباشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے پریس کوایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ قطری وفد کے دورہ سوڈان کی تیاری کررہا ہے مگر اس بیان کے اجراء سے قبل اس کے بارےمیں عبوری کونسل کو نہیںبتایا گیا اور نہ کونسل سے مشورہ لیا گیا۔
سوڈانی وزارت خارجہ کا بیان عسکری کونسل کے بیان کے متضاد تھا۔ کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ قطری وفد نے خرطوم میں عبوری کونسل کےسربراہ سے ملاقات کی کوشش کی تھی مگر وفد کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی جس پر قطری وفدملاقات کے بغیر ہی واپس چلاگیاتھا۔
خیال رہے کہ جنرل عبدالفتاح البرھان کی سوڈان میں عبوری کونسل کے سربراہ کے طور پرتقرری کے بعد سابق صدر عمرالبشیر کے مقربین کو ایک ایک کرکے اعلیٰ عہدوں ہٹایا جا رہا ہے۔
سابق وزیرخارجہ الدردیری الدخیری کی برطرفی کے بعد عبداللہ احمد محمد قائم مقام وزیرخارجہ کے طور تعینات کیے گئےتھے۔
-
سوڈان میں اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کی پر زور حمایت کریں گے: برطانوی سفیر
سوڈان میں برطانیہ کے سفیر عرفان صدیق نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان میں اقتدار سول ...
بين الاقوامى -
سوڈان : معزول صدر عمر البشیر کو "کوبر" جیل منتقل کرنے کی خبریں
سوڈان میں سیکورٹی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر ...
مشرق وسطی -
مصری صدر کی سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ سے ٹیلیفون پربات چیت
سوڈان کےاستحکام کےلیے عبوری کونسل کی ہرممکن مدد کریںگے:السیسی
مشرق وسطی