سوڈان : سیکرٹری اطلاعات تقررکے ایک روز بعد برطرف
لیبیا کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان عبدالرحمان نے جمعہ کے روز عبدالماجد ہارون کو وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا۔ عبدالماجد ھارون کا تقرر ایک روز پہلے کیا گیا تھا۔
سوڈان کے موقر اخبار 'الجریدہ' کے مطابق عبدالماجد ہارون کے تقرر سے قبل ان کی سیاسی وابستگی کے بارے میں معلومات عام نہیں تھی۔
جنرل البرھان کا کہنا ہے کہ فوج نے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور وہ فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے مظاہرین کے اصولی مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
خیال رہے کہ عبدالماجد ہارون کا نام سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کے لیے پارلیمنٹ کے برطرف اسپیکر ابراہیم احمد عمر نے تجویز کیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کا نام کونسل کے ترجمان کے طور پر بھی پیش کیا گیا اور سپریم نیشنل کونسل کے بھی ان کا نام سامنے آیا تھا۔
قبل ازیں عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے سابق سیکرٹری اطلاعات العبید احمد مروح سیکرٹری بجلی آبی وسائل انجنیر حسب النبی موسیٰ محمد اور فارما سیٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر زین العابدین عباس محمد الفحل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جنرل البرہان نے بدرالدین عبداللہ محمد احمد کو سیکرٹری خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
-
سوڈان: مظاہرین کی نمائندہ تنظیم سویلین کونسل کا اعلان کرے گی
سوڈان کی احتجاجی تحریک کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کو ایک سویلین کونسل کا ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کی پر زور حمایت کریں گے: برطانوی سفیر
سوڈان میں برطانیہ کے سفیر عرفان صدیق نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان میں اقتدار سول ...
بين الاقوامى -
سوڈان : معزول صدر عمر البشیر کو "کوبر" جیل منتقل کرنے کی خبریں
سوڈان میں سیکورٹی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر ...
مشرق وسطی