سوڈان کے مشاورتی اجلاس میں سیاستدانوں کے درمیان کرسیاں چل گئیں
سوڈان کی مختلف سیاسی قوتوں اور تبدیلی کی علم بردار قوتوں کے درمیان فوجی عبوری کونسل کے کردار پر پہلے ہی اختلافات موجود تھے۔ گذشتہ روز ملک کی مختلف سیاسی قوتوں میں یہ اختلافات اس وقت باقاعدہ ہاتھا پائی تک جا پہنچے جب مختلف سیاسی رہ نمائوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کھینچا تانی شروع کی جو بڑھتے بڑھتے کرسیوں سے ایک دوسرے پر کئے جانے والے حملوں پر منتج ہوئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے ارکان کے درمیان یہ دھینگا مشتی خرطوم کے فرینڈ شپ ہال میں اس وقت سامنے آئی جب سیاسی رہ نمائوں نے ملٹری کونسل کی قیادت سے ملاقات کے بعد ایک مشاورتی اجلاس جاری تھا۔
ادھر ملک کی سیاسی جماعتوں نے فوجی کونسل پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی قوتوں سے یکساں فاصلے پر نہیں۔ دوسری طرف عسکری کونسل نے سیاسی قوتوں پر غفلت اور لاپرواہی برتنے اور سیاسی منظر نامے سے غائب رہنے کا الزام عاید کیا ہے۔
-
سوڈان : احتجاجی تحریک اور حزبِ اختلاف کے لیڈروں نے سول نافرمانی کی اپیل کردی
سوڈان میں حزبِ اختلاف اور احتجاجی تحریک کے لیڈروں نے حکمراں فوجی کونسل کے ...
بين الاقوامى -
سوڈان : فریڈم اینڈ چینج ڈیکلریشن فورسز کا جارحانہ اقدامات کا عندیہ
سوڈان میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت فریڈم اینڈ چینج ڈیکلریشن فورسز کا کہنا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس برطرف
سوڈان میں عمر البشیر کی برخاست حکومت کی جگہ امور مملکت چلانے والی عبوری عسکری ...
بين الاقوامى