سعودی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق مملکت اور فرانس ،،، ڈاکار ریلی میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے نتائج کے حوالے سے رابطہ کاری پر کام کر رہے ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاض اس حادثے کے حوالے سے تحقیقات کے نتائج اور معلومات، تصاویر اور دستیاب شواہد سے فرانسیسی جانب کو مطلع کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق سعودی عرب ڈاکار ریلی ریس میں شرکاء کے تحفظ کے لیے امن اور سلامتی کے تمام معیارات کی شدید خواہش رکھتا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے ایسا کچھ ظاہر نہیں ہوا کہ واقعے کے پیچھے مجرمانہ عنصر موجود ہے۔
یاد رہے کہ یہ مسلسل تیسرے سال ڈاکار ریلی سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے۔ حالیہ ریس یکم سے 14 جنوری 2022ء تک جاری رہے گی۔ ریس کے مختلف طبقوں میں 430 گاڑیاں اور "ڈاکار کلاسک" میں 148 گاڑیاں شریک ہیں۔ ریس کامجموعی فاصلہ 8000 کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ یہ ڈاکار ریلی کا اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے۔ اس میں 70 سے زیادہ ملکوں کے ڈرائیور شریک ہیں۔
-
سعودی عرب: لڑکی کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا منچلہ گرفتار
سعودی عرب میں پولیس نے ایک خاتون کی کار کو ٹکر مار کر اسے حادثے سے دوچار کرنے والے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:کووِڈ-19 کے 24 گھنٹے میں 3068 نئے کیس ریکارڈ،دواموات
سعودی عرب میں ہفتے کے روز گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 3068 نئے کیس ریکارڈ کیے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں سال 2021 میں 190 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط
سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 2021 کے دوران 190 ملین سے زائد نشہ ...
مشرق وسطی