سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے روس اور یوکرین کی جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانیسی ایوان صدارت کے بیان میں کہا گیا کہ’ شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے طریقے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے‘۔
دونوں راہنماؤں نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لبنان کو مشکلات سے نکالنے کی خاطر ملکی ڈھانچے میں ضروری اصلاحات کی ضروری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملک لبنانی عوام کی مدد کے خاطر باہمی رابطے اور کوارڈی نیشن جاری رکھیں گے۔