اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو مصر کے جزیرہ نما سینا میں ایک کار حادثے میں دو اسرائیلی سیاح ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں کو اسرائیل کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔
جنوبی سینا برسوں سے اسرائیلی سیاحوں کا مرکز چلا آ رہا ہے۔ وہ بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں، جس کا اطلاق سرزمین مصر پر نہیں ہوتا ہے۔
کرونا وبا کے دوران سفری پابندیوں کی وجہ سے مصر کی سیاحت سست پڑ گئی ہے لیکن اس میں اب بہتری آ رہی ہے۔
اسرائیل ایئرپورٹ اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ 2019 میں 1.4 ملین اسرائیلی کاروں کے ذریعے سینا میں داخل ہوئے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس سال یکم جون تک 330,000 سے زیادہ اسرائیلی سیاح مصر آئے۔
مصر میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں جانیں جاتی ہیں۔ جنوری میں سینا میں ایک منی بس کے ایک بڑی پبلک ٹرانسپورٹ بس سے ٹکرانے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔
مصر کے ایک سرکاری شماریاتی ادارے نے بتایا کہ گذشتہ سال ٹریفک حادثات میں 7,101 افراد ہلاک ہوئے۔
-
مصر اور بھارت کا 8 ارب ڈالرکے گرین ہائیڈروجن پلانٹ کے قیام کا معاہدہ
بدھ کو مصری کابینہ نے اعلان کیا کہ مصر نے نہر سویز کے اقتصادی زون میں گرین ...
بين الاقوامى -
اخلاق باختہ اشاروں میں ویڈیو نشر کرنے والی مصری خاتون گرفتار
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے ایک مصری خاتون کو اس کی ایک ویڈیو سامنے ...
مشرق وسطی -
سعودی تاجر اور مصری ملازم کا 40 سالہ تعلق جذباتی انداز میں اختتام پذیر
سعودی عرب میں ایک کاروباری شخصیت کے ہاں کام کرنے والے مصری شہری اور اس کے خاندان ...
ایڈیٹر کی پسند