عرب دنیا اور خلیج عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ یوگا آسانا چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ اس ایونٹ میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے 112 مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھیل کے اختتام پر فاتحین کی تاج پوشی کی گئی۔ یہ ایونٹ جدہ میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہال میں منعقد ہوا جو ایک دن جاری رہا۔
ٹورنامنٹ کے نتائج میں لڑکیوں کی کیٹیگری (6-14 سال) کےمقابلے میں جود شرف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد مریم حسام اور سحر حداد لڑکوں کے زمرے میں (14 سال سے کم عمر) کے فاتحین رہے۔ بدر الغامدی نے پہلی۔ قصی حجازی نے دوسری اور حمزہ عصام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لڑکیوں کے مقابلوں میں (15-23 سال) کے کھلاڑی ابرار العولقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شوق البریکی دوسرے العنود الصالح تیسرے نمبر پر رہیں۔
24 سال اور اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں میں سماہر المالکی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریف الزہرانی نے دوسری اور مارگریٹا پینٹزالی تیسرے نمبر پر آئیں۔
مردوں کے زمرے میں (15 سال اور اس سے زیادہ) نامور کھلاڑی حسین الحجاج پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس کے بعد سمیع القرواش دوسرے اور اسامہ القریشی تیسرے نمبر پر رہے۔
چیمپئن شپ کی سطح پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی یوگا کمیٹی کے سربراہ نوف المروعی نے تصدیق کی کہ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی تکنیکی سطح امید افزا تھی۔ اس میں اضافہ دیکھا گیا اور مزید اچھے نتائج حاصل کرنے اور بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی توقع کے ساتھ چیمپیئن شپ کا اختتام ہوا۔