روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے الزام عاید کیا ہے امریکہ بالٹک سمندر کے اندر سے گذرنے والی نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن میں ہونے والوں دھماکوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ان دھماکوں سے نورڈ سٹریم پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ لاؤروف نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے کوئی شہادت پیش نہیں کی۔ ماضی میں روسی صدر ولادیمیر پوتین نورڈ سٹریم گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگا چکے ہیں، جسے لندن نے شد ومد کے ساتھ مسترد کیا ہے۔
سرکاری ٹی وی پر انٹرویو میں لاؤروف نے بتایا کہ مغربی دنیا یوکرین سے متعلق مذاکرات کے ضمن میں روسی انکار سے متعلق غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ اس کوشش کے ذریعے وہ مولڈوا، جورجیا اور سابق سوویت یونین سے الگ ہونے والی وسطی ایشیائی ریاستوں کو ماسکو کے مدمقابل لانا چاہتے ہیں۔
-
ڈرون حملوں میں غیر ملکی سکیورٹی سروس اور عراقی کرد گروپ ملوث ہیں: ایران
ایران نے الزام عاید کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر ڈرون حملوں میں ایک غیر ملکی سکیورٹی ...
صفحة اول -
امریکا نے روس کوڈرونزمہیّا کرنے پرایران کے سات اداروں کوبلیک لسٹ کردیا
امریکانے یوکرین پرفضائی حملوں کے لیے روس کوڈرونز مہیّاکرنے کے الزام میں ایران کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے بائی ایئر آنے والوں کے لیے ای ٹرانزٹ وزٹ ویزا کی سروس شروع کردی
ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سعودی ’’ویژن 2030‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ...
بين الاقوامى