کل اتوار کی شام سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں النیلین ٹاورز جہاں العربیہ اور الحدث چینلز کے دفاتر واقع ہیں پر بمباری کی گئی۔
بمباری سے "العربیہ" اور "الحدث" کے دفاتر کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں تین دن سے جاری لڑائی کے دوران تنازع کے سفارتی حل اور جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود متحارب فریقین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
سوڈان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ جھڑپوں میں کم از کم 56 شہری مارے گئے۔ حریف افواج میں مزید درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سوڈان ڈاکٹرز سنڈیکیٹ نے کہا کہ تقریباً 600 زخمی ہیں جن میں عام شہری اور جنگجو شامل ہیں۔
یہ جھڑپیں ہفتے کی صبح دارالحکومت اور دیگر علاقوں میں شروع ہوئیں، جس سے وسیع تر تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ یہ جھڑپیں کئی مہینوں تک فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ہوئی ہیں۔
-
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ
عرب لیگ نے سوڈان میں جاری خونریزجھڑپوں کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور ملک ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں جھڑپوں میں طرفین کے متعدد اعلیٰ فوجی عہدے دار ہلاک
سوڈان (السودان) کے دارالحکومت خرطوم اور دوسرے علاقوں میں فوج اورسریع الحرکت فورسز ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں پاکستانی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
خرطوم میں ہزاروں پاکستانی موجود ہیں جن کے تحفظ کے لیے سفارتی مشن مسلسل رابطے میں ...
پاكستان -
باغی سریع الحرکت فورسز کو شکست دینے میں کئی دن لگ سکتے ہیں: سوڈانی فوجی عہدیدار
سوڈانی فوج کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز العربیہ اور الحدث چینلز کو ایک خصوصی بیان ...
بين الاقوامى -
سوڈان کی سریع الحرکت فورس کا اپنی وفادار فوج پرغیرملکی حملے کا دعویٰ
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دوسرے روز بھی متحارب فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ...
بين الاقوامى