دو ہفتوں کی بھوک ہڑتال، ھانیبال قذافی کی صحت خراب ہوگئی
ھانیبال نے بیروت میں بغیر مقدمہ اپنی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا
لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ھانیبال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں خراب ہوگئی ہے۔ وہ بیروت میں زیر حراست ہیں اور بغیر کسی مقدمہ کے اپنی گرفتاری کے خلاف انہوں نے دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔
چند روز قبل لیبیا کی صدارتی کونسل نے اس معاملہ کے حوالے سے وزیر انصاف حلیمہ البصیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام لبنانی حکام اور عدالتوں کے سامنے قانونی پیروی کرنے کے لیے ایک دفاعی کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے۔
صدارتی اقدام ھانیبال کی صحت کی خرابی کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جس نے تقریباً دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال کی تھی۔ ھانیبال کو 2008 میں شیعہ عالم موسی الصدر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موسی الصدر کو طرابلس میں 1978 میں غائب کردیا گیا تھا۔
موسی الصدر کی گمشدگی کے معاملے میں قذافی کے بیٹے نے اپنی بے گناہی برقرار رکھی اور اس نے تحقیقات کے دوران بار بار کہا کہ اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے کیونکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچہ تھا اور اس کی گمشدگی کا علم صرف اس کے بڑے بھائی سیف الاسلام قذافی اور سابق وزیر اعظم عبد السلام کو ہو سکتا ہے۔
-
لبنان میں قید میرے بھائی ھانیبال کی صحت انتہائی خراب ہے: سیف قذافی
لیبیا کے سابق صدر مرحوم کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
لبنان میں قید کرنل قذافی کے بیٹے کی بھوک ہڑتال کے بعد طبیعت بگڑ گئی
لیبیا کے مقتول رہ نما معمر قذافی کے لبنان میں گرفتار بیٹے ہنیبل قذافی کی بھوک ...
مشرق وسطی -
لبنان میں ھنبیال قذافی نے اپنی مسلسل قید کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا
لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے ھنبیال قذافی نے لبنانی عدلیہ کی جانب سے 8 ...
بين الاقوامى