شادی کی پہلی رات زندگی کی وہ رات ہوتی ہے جس کا خواب منگنی کرنے والا ہر شخص دیکھتا ہے تاہم تونس میں ایک بدنصیب نوجوان کو اس حوالے سے بڑی مشکل کا اس وقت سامنا کرنا پڑ گیا جب نوجوان کو شادی کے دن گرفتار کرلیا گیا۔
واقعہ دارالحکومت میں پیش آیا۔ شادی میں شریک افراد کا جھگڑا ہوا اور دولہا کی کار کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ قتل کے شبہ میں دولہا کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی ریڈیو ’’ موزاییک‘‘ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تونس میں دولہا کو اس کی شادی کی رات ایک نوجوان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ مرنے والا نوجوان کار سے ٹکرا گیا تھا۔ یہ ٹکر شادی ہال کے قریب ہوئی تھی۔
واقعہ کے حالات کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے شادی ہال کے آس پاس شادی میں موجود افراد کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ ملزم دولہا گاڑی میں بیٹھا اور اس نے بہت تیزی سے مخالف سمت گاڑی چلا دی جس کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہوگیا۔
-
اردنی دلہا شادی کے چوتھے روز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اردن میں ایک نوبیاہتا انجینیر اپنی شادی کے چوتھے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ...
مشرق وسطی -
90 برس کی عمر میں پانچویں شادی رچانے والے دلہا نے کنواروں کو کیا مشورہ دیا
شادی دین کا حفاظت کا ذریعہ اور رب تعالیٰ کا فضل ہے: ناصر بن دحیم کا شادی کی خوشی ...
ایڈیٹر کی پسند -
’مجھے آپ سے پیار ہے،کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی‘:پائلٹ نےخاتون مسافر کو پروپوز کردیا
لبنانی پائلٹ نے طیارے میں موجود مسافروں کی موجودگی میں اپنی منگیترکو انگوٹھی ...
مشرق وسطی