طیب ایردوآن اور پوپ فرانسس کا غزہ بارے تبادلہ خیال ، پوپ کا دوریاستی حل پر زور
صدر ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی خاموشی کو انسانیت کے لیے شرمناک قرار دیا
ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن اور مسیحی پوپ فرانسس نے فون پر غزہ کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس فون کال کے لیے طیب ایردوآن نے درخواست کی تھی تاکہ فلسطین کی ارض مقدس کے بارے میں بات کر سکیں۔
پوپ نے جمعرات کے روز ترکیہ کے صدرسے فون پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر بات چیت کی۔
پوپ فرانسس نے اس موقع پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دوریاستی حل پر زور دیا۔ یہ بات ویٹیکن سٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔
پوپ نے غزہ کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوریاستی حل اور یروشلم کے خصوصی سٹیٹس کے حق میں فیصلہ ہو گا۔
ترکیہ کے ایوان صدر کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور بمباری کو فلسطینیوں کا قتل عام قرار دیا۔ ایردوآن نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری صورت حال پرخاموش نہ رہے کہ یہ خاموشی انسانیت کے لیے شرمناک ہے۔'
-
فلسطینیوں کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے چار سینما ڈیز منانے کا آغاز
ابو ظہبی میں 26 سے 29 اکتوبر کے دوران یہ 4 روزہ پروگرام جاری رہے گا
مشرق وسطی -
غزہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں
حق دفاع یہ نہیں کہ غزہ کے لوگوں کے حقوق نظر انداز کیے جائیں ۔ وزرائے خارجہ کا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے سابق سفیر نے فلسطینیوں کو 'خوفناک، غیر انسانی جانور' قرار دیا
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی کو اجتماعی سزا دینے کے بارے میں سوال ...
مشرق وسطی