ایران میں حالیہ چند دنوں کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث 9 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔ اسی ہفتے کے دوران اسرائیل کے لیے چار جاسوسی کرنے والے ایرانی شہریوں کو بھی پھانسی دی گئی ہے۔ ایران اس وقت دنیا میں جرائم پیشہ افراد کو زیادہ پھانسیاں دینے والے ملکوں میں سب سے آگے ہے۔
حالیہ دنوں میں جن افراد کو منشیات کی وجہ سے پھانسی دی گئی ہے ان میں سے تین کو ایرانی صوبے اردابیل میں پھانسی دی گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا ' کے مطابق ان پر الزام تھا کہ یہ تینوں پوست کی خرید داری اور ٹرانسپورٹیشن میں ملوث تھے۔
جبکہ دوسرے چھ افراد کو ہیروئن ، کانابس اور میتھام فیٹامائن کی نقل و حمل کے جرم میں ملوث ہونے کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔
واضح رہے افغانستان اور یورپ کے درمیان پوست کی سمگلنگ کے لیے ایران اہم راستہ بن جاتا ہے۔ جبکہ خود ایران میں بھی پوست کا استعمال کافی زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی 2021 کی دستاویز کے مطابق ایران میں 28 لاکھ افراد منشیات استعمال کرتے ہیں۔
ایرانی حکام نے منشیات کے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کئی بار مہم چلائی ہے اور کئ بار بھاری مقدار میں سمگلروں کے قبضے سے منشیات قبضے میں بھی لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایمنیسٹی کی جون 2023 میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایران میں سال 2023 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کم از کم 173 افراد کو منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے پر پھانسی پر لٹکایا گیا۔
ناروے میں قائم ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے پورے سال کے دوران مجموعی طور پر سات سو سے زائد افراد کوپھانسی پر چڑھایا گیا، ان میں منشیات کے دھندے کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث لوگ بھی شامل تھے۔
-
خطے میں ہمارے حملے تہران کے مفادات کے متصادم نہیں ایرانی ملیشیا
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورغزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان 7 ...
بين الاقوامى -
ایرانی جنگی بحری جہاز کے باب المندب سے گذرنے کے بعد بحیرہ احمر میں کشیدگی
حوثیوں کی جانب سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں بحیرہ احمر سے گذرنے ...
مشرق وسطی -
حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے دوران حوثیوں کے رد عمل پر ایران حوثیوں کا شکر گذار
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی دورے پر آئے یمنی حوثی رہنما کا ...
مشرق وسطی