تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے سیاحتی جزیرے فوکٹ جانے والی مقامی پرواز کے مسافروں کو سامان کے اوپری حصے میں زندہ سانپ ملنے کے بعد خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئر ایشیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حادثے سے آگاہ ہے جو فلائٹ FD3015 پر پیش آیا، یہ مسافر جہاز 13 جنوری کو بنکاک کے ڈان میوانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔
امریکی CNN نیٹ ورک کی طرف سے رپورٹ کیا گیا ہےطیارے سے اچانک اس وقت سانپ نکل آیا جب وہ پرواز کررہا تھا۔
کمپنی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ طیارہ بغیر کسی واقعے کے لینڈ کر گیا اور زمین پر متعلقہ انجینیرنگ اور سیفٹی ٹیموں نے فوری طور پر اس کی جانچ کی۔
On January 13, a small snake was discovered by passengers on a Thai #AirAsia's flight from #Bangkok to #Phuket.
— FlightMode (@FlightModeblog) January 17, 2024
🎥 ©wannabnailssalon/TikTok#Thailand #snake #aviation #AvGeek #avgeeks #flights #Travel #traveler pic.twitter.com/HfebeaXogo
کمپنی کے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فل بمبوانگ نے تصدیق کی کہ یہ ایک "نادر" حادثہ تھا۔ اس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ "فوکیٹ ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے فلائٹ اٹینڈنٹ کو اطلاع دی گئی،جب ایک مسافر نے ایک چھوٹا سانپ دیکھا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس قسم کے حادثے سے نمٹنے کے لیے عملہ اچھی طرح سے تربیت یافتہ تھا۔ انہوں نے احتیاط کے طور پر مسافروں کو کچھ نشستوں سے ہٹا دیا"۔
فاؤل نے مزید کہا کہ "اس نوعیت کے واقعے کے لیے معیاری طریقہ کار کے مطابق ہوائی جہاز نے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے گہری صفائی کے عمل سے گذرا"۔
-
بھارت:سعودی عرب سے آنے والے تین مسافروں کی لاکھوں ڈالرکا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام
بھارتی کسٹم حکام نے سعودی عرب سے سفر کرنے والے تین مسافروں سے لاکھوں ڈالر مالیت کا ...
بين الاقوامى -
چین میں سانحہ، سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک
چین کے وسطی صوبہ حینان میں واقع ایک سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو ...
بين الاقوامى -
ٹڈیوں سے بنے برگر، سعودی عرب میں انوکھا برگر بنانے کے طریقے کی ویڈیو وائرل
لابسٹر سے محبت کرنے والوں نے گھر میں کھانا پکانے اور تیاری کے نئے طریقے ایجاد کیے ...
بين الاقوامى