روس: یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار
طیارے کو یوکرین نے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا: سابق روسی جنرل
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے جنگی قیدیوں کو لانے والا فوجی طیارہ بلگورود کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
BREAKING: Russian military plane crashes in Belgorod region, many feared dead pic.twitter.com/NBqA8xXjll
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) January 24, 2024
طیارے میں 65 جنگی قیدی سوار تھے
روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں دن تقریبا گیارہ بجے کے قریب گر کر تباہ ہونے والے الیوشن 76 طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں کے ساتھ عملے کے چھ افراد بھی سوار تھے۔
وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائیہ کی ایک کمیٹی تحقیقات کے لیے جائے حادثہ کو روانہ کر دی گئی ہے۔
طیارہ تین میزائلوں کا نشانہ
دریں اثنا روسی پارلیمان کے رکن اور سابق فوجی جنرل آندرے کرتاپلوو کا کہنا ہے کہ فوجی طیارے کو یوکرین کی جانب سے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
-
بحیرۂ احمر کے حملوں سے روسی اور چینی جہاز محفوظ ہیں: حوثی عہدیدار
ایک سینئر حوثی اہلکار نے بحیرۂ احمر سے گذرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے لیے ...
بين الاقوامى -
حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روس کا تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں ہونے والی بات چیت کے دوران حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ ...
مشرق وسطی -
روسی تیل لے جانے والا بحری جہاز پر حوثیوں کا ’غلطی‘ سے حملہ
برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے غلطی سے روسی ...
بين الاقوامى