پاسداران انقلاب کور کی مغربی ایران میں فوجی مشقیں جاری : ارنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کور فوجی مشقیں کر رہی ہے۔ مغربی کنارے میں جاری یہ مشقیں منگل تک جاری رہیں گی۔

مسلح دستے کے ایک اہلکار نے 'ارنا' کو بتایا عراق کی سرحد کے قریب مغربی صوبے کرمانشاہ میں جاری یہ مشقیں جمعہ کے روز شروع ہوئی تھیں۔ تاکہ جنگی تیاریوں کو تیز کیا جا سکے۔'

تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوجی مشقیں اسی سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

پاسداران انقلاب کور کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کا بدلہ لینے سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے احکامات واضح ہیں۔ ان پر بہترین طریقے سے عمل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں