اسرائیل فلاڈیلفیا محور میں صرف تین کلومیٹر کا علاقہ چھوڑنا چاہتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیل اور حماس کے درمیان اتوار کو قاہرہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات جاری تھے۔ اس حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ العربیہ اور الحدیث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل فلاڈیلفیا کے محور سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے سے پیچھے ہٹنا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فلاڈیلفیا کے محور سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی ضرورت پر مصر نے زور دیا ہے۔ لیکن اس معاہدے کو درہم برہم ہونے سے روکنے کے لیے قاہرہ نے دو مرحلوں میں انخلا کی بات بھی کی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ مصر یہ موقف قبول نہیں کرے گا کہ اسرائیل فلاڈیلفیا محور جسے صلاح الدین محور بھی کہا جاتا ہے اور رفح کراسنگ سے مکمل انخلا سے گریز کرے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ مصر نے اتوار کو اسرائیلی وفد کو آگاہ کیا کہ وہ صرف رفح کراسنگ پر فلسطینی فریق کے ساتھ رابطہ کرے گا۔ باخبر ذرائع نے اتوار کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اب بھی اپنی افواج کی تعداد میں عارضی کمی کے ساتھ سال کے آخر تک فلاڈیلفیا کے محور میں رہنے پر اصرار کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بین الاقوامی مشنز کے رفح کراسنگ پر کام کے طریقہ کار کی نگرانی اور امداد کے داخلے کی نگرانی کرنے کے امکان کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے۔

حماس کا انکار

دوسری جانب تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے اتوار کو کہا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کی اس تجویز پر کاربند ہے جو 2 جولائی کو پیش کی گئی تھی ۔ حماس جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی نئی شرائط کو مسترد کرتی ہے۔ اسامہ حمدان نے ٹیلی ویژن کے بیانات میں مزید کہا کہ کسی قریبی معاہدے کی باتیں درست نہیں ہیں۔

مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد پر فلاڈیلفیا کا محور ان رکاوٹوں میں سے ایک ہے جسے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو قاہرہ کے مذاکرات میں ایک اہم شرط کے طور پر رکھ رہے ہیں۔ قاہرہ نے واضح طور پر اسرائیل اور امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے جس کا مقصد خطے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کسی تصفیے تک پہنچنا ہے۔

اس محور کی لمبائی بحیرہ روم کے ساحل سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں کرم شالوم کراسنگ تک تقریباً 14 کلومیٹر ہے۔ فلاڈیلفیا کا محور 1979 میں مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ امن معاہدے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس کوریڈیور میں اہم رفح کراسنگ قائم کی گئی تھی۔ یہ کراسنگ غزہ کی پٹی کے مکینوں کے لیے بیرونی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں