حزب اللہ کا کشتی پر حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان رام اللہ سیٹلمنٹ کونسل کے سربراہ نے ایک اسرائیلی بحریہ کے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ ہلاکت حزب اللہ کی جانب سے گن بوٹ پر حملہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ملک کے شمال میں لبنانی حزب اللہ کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کی بمباری کے بعد ایک میرین کے ہلاک اور دو کے زخمی کرنے کا اعلان کیا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے 914 ویں فلیٹ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ سپاہی ڈیوڈ موشے بن شتریت شمالی اسرائیل میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔ مزید دو فوجی زخمی ہوگئے۔ فوج نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دریں اثنا اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں حزب اللہ کو اسرائیل میں نہاریہ بستی کے قریب ایک بحری ہدف پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ حزب اللہ کے حملے میں اتوار کی صبح بستی میں بحریہ کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 5 فوجی زخمی ہونے کا کہا گیا۔

واضح رہے دونوں ملکوں کی سرحد پر یہ فوجی کشیدگی گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے اس انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے کہ آنے والا ہفتہ خطرناک ہو گا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کشیدگی بڑھنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں