شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز (کے ایس ریلیف) شام، یمن، سوڈان اور اردن میں لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
کے ایس ریلیف نے بدھ کے روز حلب گورنری کے شہر عفرین میں 1,321 غذائی پارسل اور 1,321 حفظان صحت کی کٹس تقسیم کیں جس سے 7,926 افراد مستفید ہوئے۔
یہ اقدام ایک منصوبے کا حصہ ہے جس میں شمالی شام میں زلزلے سے متأثرہ افراد کو امداد فراہم کرنا شامل ہے۔
یمن میں کے ایس ریلیف نے لحج گورنری میں 740 غذائی پارسل تقسیم کیے۔ اس اقدام سے 740 خاندانوں کے 5,180 افراد مستفید ہوئے اور یہ 2024 کے لیے یمن میں ضرورت مند ترین خاندانوں کی غذائی امداد کے منصوبے کا حصہ ہے۔
کے ایس ریلیف نے بدھ کو کرغز جمہوریہ کے شہر اوش میں کھانے کے 280 ڈبے بھی تقسیم کیے جن سے 1,400 افراد مستفید ہوئے۔
سوڈان میں کے ایس ریلیف نے جمعرات کو پورٹ سوڈان میں تھائرائڈ کی خصوصی سرجریوں کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ منصوبہ 12 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
کے ایس ریلیف کی طبی رضاکاروں کی ٹیم نے مہم کے آغاز سے لے کر اب تک 15 خصوصی تھائرائڈ آپریشن کامیابی سے انجام دیئے ہیں۔
کیپشن: کے ایس ریلیف کا پورٹ سوڈان میں تھائرائڈ سرجری کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبہ۔ (ایس پی اے)
اردن میں کے ایس ریلیف کے اقدام سے 1,000 یتیم بچوں کو فائدہ پہنچے گا جن میں شامی پناہ گزین اور میزبان برادری کے افراد شامل ہیں جو عمان، زرقا، مفرق، اربد، عجلون، جرش، بلقاء، مادبا اور عقبہ سمیت مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔
-
مشرق وسطیٰ میں 'شاہ سلمان ریلیف' کی امدادی سرگرمیاں جاری ،ڈبل روٹیاں اورکھجوریں تقسیم
سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے ریلیف ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان ریلیف کے یمن، شام میں تعلیم، رہائش کے منصوبوں کے لیے معاہدے
ان منصوبوں سے زلزلہ متأثرین، ناخواندہ طلباء اور معذور افراد مستفید ہوں گے
مشرق وسطی -
یمن : شاہ سلمان ریلیف کا خوراک ، ادویات اور خیمے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری
شاہ سلمان ریلیف نے یمن میں مختلف امدادی منصوبوں کے تحت انسانی بنیادوں پر خوراک اور ...
مشرق وسطی