یمن : شاہ سلمان ریلیف کا خوراک ، ادویات اور خیمے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری
شاہ سلمان ریلیف نے یمن میں مختلف امدادی منصوبوں کے تحت انسانی بنیادوں پر خوراک اور سائبان کے علاوہ پینے کا صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انسانی بنیادوں پر یہ امدادی اشیا یمن کے ان شہریوں میں تقسیم کی جاتی ہیں جو حالیہ برسوں کی خانہ جنگی کے دوران بے گھر ہو گئے تھے اور ابھی واپس اپنے گھروں میں نہیں جا سکے ہیں ۔
یمن کے سعدہ گورنریٹ میں 127 افراد نے مملکت کی طرف سے تقسیم کی اشیا سے فائدہ اٹھایاہے۔ یہ خدمات شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے تعلیم ۔ صحت ، وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے ور سلمان ریلیف کی طرف سے تعلیمی شعبے کے علاوہ ایمرجنسی سے متعلق دیگر خدمات کے لیے بھی فراہم کی گئی ہیں۔ امدادی سامان کی یہ تقسیم 14 سے 20 اگست کے دوران کی گئی ہے۔
' ایس پی اے ' کی طرف سے بتایا گیا ہے اس کے علاوہ طبی فضلہ تلف کرنے کے منصوبے کے علاوہ انفرادی سطح پر 120 افراد کو ادویات کی تقسیم کی گئی۔ علاوہ ازیں 16200 لٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔
تائز گورنریٹ کے ضلع مقبانہا میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کاوش سے 2240 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے 150 سائبان بیگ ، خیمے، کھانے کے پیکٹ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔
-
شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے لیبیا کے طوفان زدہ علاقے میں 2916 فوڈ باسکٹس کی تقسیم
سعودی عرب کے سب سے بڑے انسانی بنیادوں پرامداد کرنے والے ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے ...
مشرق وسطی -
کے ایس ریلیف کی طرف سے ترکیہ اور یمن میں امدادی طبی منصوبے جاری
امراضِ قلب کے علاج پر خصوصی توجہ
مشرق وسطی -
سعودی عرب: یوروشین گرفن گِدھوں کی تین افزائش نسل کالونیوں کا انکشاف
سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان روئل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اعلان کے مطابق ...
ایڈیٹر کی پسند