امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاری سے متعلق کسی قسم کے افشا کے حوالے سے پینٹاگون ملازمین سے کسی قسم کی تفتیش یا تحقیقات کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار بدھ کے روز روم میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
انہوں نے کہا ' ایسا کوئی 'او ایس ڈی ' نہیں جس کا نام اس بارے میں تفتیش یا تحقیقات کے کھاتے میں شامل کیا گیا ہو۔' یاد رہے امریکی ادارے' ایف بی آئی ' نے منگل کے روز کہا تھا کہ انتہائی خفیہ معلومات کو افشا کرنے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایف بی آئی کے مطابق یہ تحقیقات ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی تیاری سے متعلق دستاویزات سے متعلق ہیں۔ تاہم لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ نہ ہی کسی کے اس معاملے میں ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر بغیر کسی ثبوت کے ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ امریکی وزارت دفاع کا ایک ملازم اس اسرائیلی منصوبے کو افشا کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ افشا کی گئی معلومات کے حوالے سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حساس نوعیت کی دستاویزات ' نیشنل جیو سپیشل انٹیلی جنس ایجنسی' کی طرف سے کی گئی ہیں۔
یہ دستاویزات 15 اور 16 اکتوبر کے دوران کی سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق ہیں۔ جو اسرائیلی منصوبے کی امریکی تشریح کے سلسلے میں بنائی گئی ہیں۔ یہ دستاویزات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ٹیلی گرام میسجنگ ' پر پچھلے ہفتے سے زیر گردش ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ دستاویزات ہیک کی گئیں یا کسی متعلقہ اہلکار نے ان کو افشا کیا ہے۔
واضح رہے اسرائیل نے ایران کے یکم اکتوبر کے اسرائیل پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کے جوابی حملے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی کی تیاری جاری ہے۔ تاہم حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے غزہ اور لبنان پر اپنے جارحانہ حملے تیز کر رکھے ہیں۔
-
اسرائیل کی جوابی کارروائی کی 'پوری ذمہ داری' امریکہ پر عائد ہوگی: ایران
اقوامِ متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں بائیڈن کے تبصرے اشتعال ...
مشرق وسطی -
امریکہ: ایرانی پاسداران انقلاب کے ذمہ دار سمیت دیگر کئی پر صحافی کے قتل کی سازش کا الزام
امریکہ نے ایک ایرانی نژاد امریکی صحافی کے اغوا اور قتل کی سازش کا الزام ایرانی ...
بين الاقوامى -
معذور مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک: امریکہ کا امریکن ایئرلائنز کو ریکارڈ 50 ملین ڈالر جرمانہ
امریکی محکمۂ نقل و حمل نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ امریکن ایئر لائنز کو معذور ...
بين الاقوامى