بھارت : امام مسجد نبوی کی امن کانفرنس میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ عبداللہ البیجان نے بھارت میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ یہ امن کانفرنس 'اسلام انسانیت اور امن کا مذہب ہے' کے عنوان سے ہوئی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ امن کانفرنس میں 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ اس کانفرنس کو متعدد میڈیا پلیٹ فارم نے بھی براہ راست نشر کیا ہے۔ امن کانفرنس کی نشریات دیکھنے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے۔

امام مسجد نبوی شیخ عبداللہ البیجان اس امن کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا 'اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے۔' مسلمانوں میں پیدا ہونے والی تفریق پر بات کرتے ہوئے شیخ عبداللہ نے کہا اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات لاحق ہیں۔ جس کے نتیجے میں افراتفری پھیلنے اور جنگیں بھڑکنے کا خطرہ ہے۔

کیرالہ حکومت میں حج سے متعلقہ امور کے وزیر عبدالرحمان نے کانفرنس سے خطاب کے دوران سعودی عرب کی اسلام، امن اور اعتدال کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

شیخ عبداللہ نے 35ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سلامتی، امن، استحکام اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں