ایمرجنسی سروسز نے اتوار کو بتایا کہ چیک کے شمال مغربی شہر موسٹ کے ایک ریستوران میں پروپین بیوٹین سلنڈر پھٹنے سے عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک ہو گئے۔
چیک فائر ریسکیو سروس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دھماکے کے بعد 30 افراد کو ریستوراں اور قریبی عمارات سے نکال لیا گیا۔
فائر بریگیڈ نے کہا کہ عینی شاہدین کی ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ہیٹر کے الٹنے سے آگ لگی۔
وزیر داخلہ ویٹ راکوسان نے چیک ریڈیو کو بتایا کہ اس کی وجہ ممکنہ طور پر ریستوران کے سامنے والے باغ میں پروپین بیوٹین ہیٹر کا الٹ جانا تھا۔
فائر بریگیڈ نے کہا کہ اس نے ریستوراں کے ایک شدید زخمی مہمان کو بچا لیا جو باتھ روم میں پھنس گیا تھا۔
چیک ریڈیو نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ریستوراں میں 20 کے قریب مہمان موجود تھے