وینکوور فیسٹیول میں ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، متعدد ہلاک

ڈرائیور زیرِ حراست ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کینیڈا کے شہر وینکوور میں فلپائنی اسٹریٹ فیسٹیول میں شریک عوام پر گاڑی چڑھا دینے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

وینکوور کی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی رات آٹھ بجے کے فوراً بعد ''ایسٹ 41 ایونیو اور فریزر اسٹریٹ‘‘ پر پیش آیا جہاں فلپائنی فیسٹیول ''لاپو لاپو ڈے بلاک پارٹی‘‘ ہو رہی تھی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''آج شام وینکوور میں منعقدہ لاپو لاپو میلے میں ہونے والے ہولناک واقعات کے بارے میں سن کر میں بہت افسردہ ہوں۔‘‘

انہوں نے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے کہا، ''ہم سب آپ کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔‘‘

وینکوور کے میئر کین سم اور برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی نے بھی ایکس پر اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ اس نے گاڑی کے ہجوم پر چڑھائی سے ذرا دیر پہلے ایک کالے رنگ کی گاڑی کو اس فیسٹیول کے علاقے میں دوڑتے دیکھا تھا۔

وینکوور سن میڈیا نیٹ ورک کے مطابق اس فلپائنی فیسٹیول کے علاقے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

ایک فوڈ ٹرک کے شریک مالک یوزیب وردے نے پوسٹ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ''میں ڈرائیور کو نہیں دیکھ پایا۔ میں نے اپنے فوڈ ٹرک سے باہر نکل کر سڑک کی طرف دیکھا، ہر طرف لوگ پڑے تھے۔‘‘ وردے نے بوجھل آواز میں کہا، ''وہ پورے بلاک سے گزرا اور اُس نے سیدھے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں