لندن : اسرائیلی سفارتخانہ میں داخل ہونے کی کوشش پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی پولیس نے ایک شخص کو اس شبہ میں گرفتار کیا ہے کہ وہ لندن میں قائم اسرائیلی سفارتخانہ میں دہشت گردی کرنے کی نیت سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کے پاس ایک تیز دھار آلہ تھا۔

پولیس کے مطابق اس شخص کو آفیسرز نے نظر بند کر دیا ہے کہ اس نے غیر مجاز طور پر سفارتخانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اس دوران اسے پیر کی شام گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے مشتبہ انداز میں 'پبلک آرڈر' کو خراب کرنے کی کوشش کی اور اس موقع پر اس کے پاس ایک جارحانہ ہتھیار بھی تھا۔

بدھ کے روز 33 سالہ عبداللہ صباح البدری پر پولیس نے دہشت گردی کے اقدام کی تیاری کا مقدمہ درج کیا ہے اور اس کے خلاف ہتھیار رکھنے کی دفعہ لگائی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ایمبیسی میں اسرائیلی سفارتکاروں سے رابطہ ہے۔

لندن پولیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر ڈومینک مرفی نے کہا 'ہم لوگوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم اس معاملے میں کسی اور کو ملوث نہیں کر رہے اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اس واقعے سے امن و امان کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔'

بدھ کے روز عبداللہ صباح البدری کو عدالت کے سامنے بھی پیش کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں