پاکستان اور بھارت

جنگ بندی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عسکری قیادت کے ساتھ ہنگامی اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتوار کی صبح وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں بلایا گیا جب متنازعہ ریاست جموں و کشمیرمیں جنگ بندی کے باوجود ڈرونز کی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس سے سرحدی سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق اجلاس میں گذشتہ رات تک کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورسرحدی دفاع کو مزید مستحکم بنانے کے لیے درکار اقدامات پر غور کیا گیا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بھارتی وزارت دفاع جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر جلدایک پریس کانفرنس بھی منعقد کرے گی تاکہ ملکی و عالمی سطح پر سکیورٹی کے حوالے سے وضاحت پیش کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روزبھارت اور پاکستان نے مشترکہ طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس کا مقصد دہائیوں پر محیط کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں