تربوز خریدنے سے قبلAI سے مشورہ لینے والی خاتون کی وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حالیہ دور میں مصنوعی ذہانت کے آلات انسانی زندگی کی تفصیلات میں غیر معمولی حد تک داخل ہو چکے ہیں، جیسا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی پوسٹوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

کون سے تربوز کا انتخاب کروں ؟

اس نئی صورتِ حال کی ایک دل چسپ مثال ایک خاتون کی وڈیو ہے جس میں وہ ChatGPT کی مدد سے بہترین تربوز کا چناؤ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ خاتون نے مختلف تربوزوں کی تصویریں لے کر پروگرام کو دکھائیں، جس نے تصویر کا تجزیہ کر کے ان میں سے ایک بہترین تربوز کی نشان دہی کی۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ خاتون نے تربوز کاٹنے کے بعد اس کی اندرونی حالت دکھاتے ہوئے ChatGPT کی دی گئی تجویز کی تعریف کی اور بتایا کہ تجزیہ بالکل درست تھا، کیوں کہ وہ تربوز واقعی پکا ہوا اور عمدہ نکلا۔

یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوئی اور کئی لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت اب انسانی زندگی کا ایک بڑا کردار بن چکی ہے۔

ایک بنیادی ساتھی

یاد رہے کہ دو دہائیاں قبل تک ٹیکنالوجی انسان کے روزمرہ معاملات کی اتنی بڑی شریک نہیں تھی جتنی آج ہے، مگر آج کے دور میں مصنوعی ذہانت محض تفریح یا سادہ کاموں کی انجام دہی کا ذریعہ نہیں رہی، بلکہ یہ دفتر، گھر اور عام زندگی کے کاموں میں ایک بنیادی مدد گار کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں