لیورپول کے کھلاڑی جوٹا کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیورپول کے کھلاڑی ہفتے کے روز پرتگال کے چھوٹے سے قصبے گونڈومار میں اپنے ساتھی ڈیوگو جوٹا کی آخری رسومات کے لیے جمع ہوئے۔

لیورپول کا یہ کھلاڑی جمعرات کو سپین میں ایک کار حادثے میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ہلاک ہوگیا تھا۔ ٹیم کے کپتان ورجیل وین ڈجک، گول کیپر کیون کیلیہر اور کوچ آرنے سلاٹ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ یہ سب جمعہ کی شام پرتگال پہنچے تاکہ سٹرائیکر اور اس کے بھائی آندرے سلوا کو خراج عقیدت پیش کریں۔

یہ سب جوٹا کے غمزدہ خاندان اور شمالی پرتگال کے چھوٹے سے قصبے گونڈومار کے سیکڑوں مکینوں کے ساتھ ملکر ایگریجا میٹریز چرچ میں آخری رسومات کے لیے پہنچے۔ 28 سالہ جوٹا کی موت نے فٹ بال کی دنیا کے افراد کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی رہنماؤں اور فٹبال ستاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں بھائی برطانیہ جانے کے لیے اسپین میں ایک فیری پر جا رہے تھے جب جمعرات کی آدھی رات کے بعد ان کی لیمبورگینی سڑک سے ہٹ گئی اور آگ لگ گئی۔ پولیس نے کہا کہ ٹائر پھٹنے کا شبہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں