اسرائیلی وزیر خزانہ بیتسلیل سموٹرچ نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کو وسعت دینا ضروری ہے۔
سموٹرچ نے جمعرات کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مغربی کنارے پر بستیوں کے پھیلاؤ اور وہاں اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی انتظامیہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
سموٹرچ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو "غزہ میں دوبارہ بستیوں کی آباد کاری کرنی چاہیے" اور یقین دلایا کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے ان علاقوں سے نہیں نکلے گی جن پر اس نے قبضہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اسرائیل کے لیے خود کشی کے مترادف ہے"۔
یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا جب سموٹرچ نے بیت المقدس اور معالیہ ادومیم یہودی بستی کے درمیان واقع علاقے E1 میں 3401 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دی۔
"غیر قانونی"
فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ E1 میں نئے تعمیراتی منصوبے، غزہ میں جاری نسل کشی اور آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملے ... مزید کشیدگی، تناؤ اور عدم استحکام کو ہی جنم دیں گے۔ انھوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون، بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334، واضح طور پر مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں تمام آباد کاریوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔
مصر اور اردن کی وزارتِ خارجہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین نے بھی اسرائیلی وزیر کے بیانات کی مذمت کی۔
"انتہا پسندانہ بیانات"
مصری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ سے متعلق سموٹرچ کے انتہا پسندانہ بیان کو مسترد کرتی ہے اور اسرائیل کو خبردار کرتی ہے کہ فلسطینی مسئلے کے خاتمے کے نظریے کے پیچھے نہ چلے۔
یورپی یونین نے العربیہ/الحدث سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی زمین کا کوئی بھی اسرائیلی الحاق غیر قانونی ہے اور یونین مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی زمین کے زبردستی خالی کرانے یا انخلا کو بھی مسترد کرتی ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے مسلح آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جو زیادہ تر نہتے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسی دوران اسرائیلی افواج نے زیادہ تر مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے کیے، اس دعوے کے ساتھ کہ وہاں مسلح عناصر یا حماس کے کارکن موجود ہیں۔
-
غزہ میں امداد پر اسرائیلی پابندی .... 100 سے زائد تنظیموں کی شکایت
تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی قواعد و ضوابط انھیں غزہ تک امداد پہنچانے سے روک ...
مشرق وسطی -
"غزہ پر قبضے" کے منصوبے کے حوالے سے نئی تفصیلات ... فوجی مہم 2026 تک جاری رہے گی
اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں وسیع فوجی مہم کے لیے تقریباً ایک لاکھ اضافی فوجیوں کی ...
مشرق وسطی -
جنگ کے خاتمے کے لیے غزہ کی سول انتظامیہ کا منصوبہ: اسرائیلی نائب وزیر نے خاکہ پیش کر دیا
اسرائیل کی نائب وزیرِ خارجہ شارین ہاسکل نے جمعرات کو کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ...
مشرق وسطی