ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بات ریاستی میڈیا نے منگل کے روز رپورٹ کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق ان ہلاک ہونے والوں میں ایک شہری فہراج چیک پوائنٹ کے قریب ایک واقعے میں مارا گیا۔ یہ علاقہ صوبہ کرمان کے مشرق میں واقع ہے۔
اس واقعے کی ایرانی پاسداران انقلاب کور نے بھی تصدیق کی ہے۔
'ارنا' کے مطابق یہ واقعہ پچھلی رات ہونے والے تصادم کے دوران پیش آیا۔
تصادم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکاروں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان ہوا۔
مقامی پولیس نے بھی اپنے ایک الگ بیان میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس تصادم کے واقع کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس اور آپریشنل سرگرمیاں شروع کی جا سکی ہیں۔ تاکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو سکے اور علاقے میں جرائم پر قابو پایا جا سکے۔
فہراج کا شہر جنوب مشرقی صوبے سیستان کے قریب واقع ہے جو سرحدی اعتبار سے پاکستان اور افغانستان سے جڑا ہوا ہے۔ اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو اکثر مسلح لوگوں سے نمٹنا پڑتا ہے جو منشیات کی سمگلنگ کے علاوہ علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔
-
حزب اللہ کی حمایت جاری رکھیں گے:مشیر ایرانی سپریم لیڈر
ایسے وقت میں جب لبنانی ریاست ملک میں اسلحہ صرف سرکاری اداروں تک محدود کرنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی مخصوص پروٹوکول کے بغیر معائنہ نہیں کر سکتی: ایران
ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ بین ...
مشرق وسطی -
گرفتار ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی صحت خراب ہوگئی ، پھر ہسپتال منتقل
ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتاری کے تقریباً تین دن بعد دو بار ...
مشرق وسطی