یورپی یونین سربراہ شام کا دورہ کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین اسی ہفتے کے دوران شام کا دورہ کریں گی۔ یہ بات یورپی یونین کے ترجمان نے پیر کے روز بتائی ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ کا بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد شام کا پہلا دورہ ہوگا۔ وہ شام کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے بعض دیگر ملکوں لبنان اور اردن بھی جائیں گی۔

ان کا یہ دورہ ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی برادری چاہتی ہے کہ جنگ سے تباہ شدہ اس ملک کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے۔ تعمیر نو کی یہ کوششیں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک سال سے جاری ہیں۔

احمد الشرع کی حکومت بین الاقوامی امداد اور حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور سیکیورٹی کے معاملات کو بھی بہتر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ تاہم ابھی ملک میں فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات اور داعش کے حملوں کے خطرے کو رد نہیں کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے یورپی یونین شام کے لیے فنڈنگ کرنے والے اہم ڈونرز میں شامل ہے۔ جس نے شام پر عائد کردہ پابندیوں کو واپس لیا ہے۔ یہ پابندیاں شام میں خانہ جنگی کے دوران لگائی گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں